Sunday, 28 April 2024, 12:11:48 am
یواین جنرل اسمبلی عالمی امن اورسلامتی کیلئے کرداراداکرے،پاکستان
March 29, 2024

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی عالمی امن اور سلامتی کے حوالے سے اپنا کردارادا کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے قونصلر نعیم صابرخان نے ان خیالات کااظہار جنرل اسمبلی کے کردار اور اختیار کے حوالے سے پہلے مباحثے کے دوران اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز نیویارک میں کیا۔