Monday, 29 April 2024, 12:02:06 am
صدر کا ایران کیساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت کے فروغ پر زور
March 29, 2024

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی تعاون کی وسیع گنجائش کے پیش نظر اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر Reza Amiri Moghadam سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر نے پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے دونوں ملکوں کو درپیش مشترکہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئے ملکر کام کرنے پر زور دیا۔ایرانی سفیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط تر ہورہے ہیں اور دوطرفہ تجارتی حجم، بنکاری کے شعبے میں تعاون اور فضائی اور کاروباری روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان وسطی ایشیائ، یورپ اور ترکیے کے ساتھ تجارت کے لئے چاہ بہار زاہدان ریل روڈ سے استفادہ کرسکتا ہے۔