Thursday, 16 May 2024, 09:20:53 pm
کینیڈا میں خالصا ڈے کی تقریبات ، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی شرکت
April 29, 2024

کینیڈا میں خالصا ڈے کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں جن میں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ اپوزیشن لیڈر پیئر پوئیلیور کی بھی شرکت۔

خالصا ڈے کی خصوصی تقریب میں سکھ برادری نےخالصتان زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔

یہ نعرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی کی انتہا پسندی اور اقلیتوں کیخلاف کارروائیوں سے سکھ بھی تنگ آچکے ہیں اور وہ علیحدہ وطن چاہتے ہیں۔

تقریب میں ہر طرف ہردیپ سنگھ نجر کے پوسٹرز اور تصاویر آویزاں تھیں اور مودی کیخلاف سکھوں کی نفرت نعروں کی صورت میں واضح طور پر دیکھی گئی۔

ہردیپ سنگھ نجر کو 18 جون 2023 کو کینیڈا میں مقیم گردوارے کے باہر بھارتی ایجنٹس کے ذریعے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

خالصا ڈے جسے بیساکھی بھی کہا جاتا ہے، 1699 میں سکھ کمیونٹی کی بنیاد رکھے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں رہائش پذیر سکھ کمیونٹی کو انکے حقوق اور آزادی کے تحفظ کی ضمانت دی۔