Friday, 26 April 2024, 12:43:32 pm
اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
May 29, 2023

اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں کا عالمی دن آج (پیر) منایا جارہا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی امن کے لئے اقوام متحدہ کے امن دستوںکے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔

گزشتہ75 برس کے دوران اقوام متحدہ کے امن اہلکاروں نے عالمی امن و سلامتی کی کوششوں کے دوران بے شمار قیمتی انسانی جانوں کو بچایا۔یہ دن اقوام متحدہ کی ان کوششوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو اس نے خانہ جنگی اور داخلی تنازعات کے شکار ممالک میں امن قائم کر نے کیلئے کیں۔پاکستانی امن فوجی دستوں نے بڑی مہارت اور لگن کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن مشنوں کی کامیابی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر کردار ادا کیا ہے۔اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے دوران27افسران سمیت171 پاکستانی فوجیوں نے عالمی امن کی بحالی کے لئے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔