Saturday, 27 April 2024, 02:30:49 am
سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی
May 29, 2023

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب کے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

سماعت کے آغاز پر اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ سپریم کورٹ (فیصلوں اور احکامات پر نظرثانی) بل مجریہ 2023 قانون بن گیا ہے اور نئے قانون کے مطابق نظرثانی اور اپیل کا دائرہ کار یکساں ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظرثانی صرف لارجر بینچ ہی سن سکتا ہے۔ انہوں نے مقدمے کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ پر اعتراضات اٹھائے۔