Tuesday, 30 April 2024, 07:02:59 am
حکومت عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلارہی ہے ،چوہدری انوار الحق
March 31, 2024

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ حکومت ریاست کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

کوٹلہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈومنٹ فنڈ سکیم کے تحت بیواں، یتیموں، طلاق یافتہ، معمر اور معذور افراد کو ان کی دہلیز پر مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ درخت کاٹنے پر پابندی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لگائی گئی ہے۔

چوہدری انوار الحق نے اپنے دورے کے دوران کشمیر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 500 ملین روپے سے زائد کی لاگت سے 30 کلومیٹر طویل رابطہ سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا۔