Monday, 06 January 2025, 12:23:11 pm
 
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی مختلف برادریوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا
January 04, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کی مختلف برادریوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری نے پاکستانی عوام خصوصاًکرم کے لوگوں کو اس اہم پیش رفت پر مبارکباد دی۔

چیف سیکرٹری نے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے امن معاہدے پر دستخط میں سہولت فراہم کرنے پر برادریوں کے علماء اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس معاملے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو بھی سراہا۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ مختلف اشیاء لے کر گاڑیوں کا پہلا قافلہ آج پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حفاظت میں پاراچنار کے لیے روانہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امن کمیٹیاں کسی بھی شرپسند کو قافلے یا معاہدے کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گی۔

ندیم اسلم چوہدری نے یقین دلایا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں امن معاہدے پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے تعاون کے لیے پرعزم ہیں۔