نادرا نے دس سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے خصوصی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ فارم ب متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر متعارف کرائے گئے سکیورٹی فیچرز کے تحت اب دس سال سے زائد بچوں کے فنگر پرنٹس اور تصاویر فارم ب کے لازمی اجزا ہوں گے۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ان اقدامات سے بچوں کی شناختی معلومات کی چوری اوران کے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
اس اقدام سے جعلی شناختی کارڈ کے اجرا، غیر قانونی پاسپورٹ اور انسانی اسمگلنگ جیسے جرائم کا بھی خاتمہ ہو سکے گا۔
ان خصوصی فارمز کا اجرا اس ماہ کی پندرہ تاریخ سے مرحلہ وار شروع ہو جائے گا