نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار چھ سو چھہتر پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
ہنڈرڈ انڈیکس جو گزشتہ روز ایک لاکھ پندرہ ہزار ایک سو چھبیس پوائنٹس پر بند ہوا تھا ایک لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو دو پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروباری برادری ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں اس مسلسل تیزی اور مثبت رجحان کو قومی معیشت کے لیے حوصلہ افزاء اور خوش آئند قرار دیتی ہے۔