Saturday, 04 January 2025, 08:51:08 am
 
پبلک پروکیورمنٹ میں شفافیت کیلئے پی پی آر اے اور سی سی پی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
January 01, 2025

پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے سرکاری خریداری کے عمل میں شفافیت، مسابقت ،دیانتداری اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی اور چیئرمین سی سی پی ڈاکٹرکبیراحمد سدھو نے اسلام آباد میں ایک تقریب میں دستخط کیے۔

تعاون کا ایک اہم مرکزپبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا اپنے ای پاک ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم پلیٹ فارم کے ذریعے سرکاری خریداری کو مینوئل سے الیکٹرانک موڈ میں تبدیل کرنا ہے۔