Wednesday, 05 February 2025, 12:01:30 pm
 
ریڈیو اور ٹی وی کے معروف فنکار نور محمد لاشاری کی اٹھائیس ویں برسی
February 01, 2025

ریڈیو اور ٹی وی کے معروف فنکار نور محمد لاشاری کی آج اٹھائیس ویں برسی منائی جارہی ہے۔

وہ سندھ کے شہر کوٹ لاشاری کے رہائشی تھے۔

اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے محکمہ تعلیم میں ملازمت کی اور تدریس کے پیشے سے وابستہ ہوگئے۔

انہوں نے استاد بخاری کی ناٹک منڈلی کے ساتھ اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

وہ طویل عرصہ تک ریڈیو پاکستان حیدرآباد کے ساتھ منسلک رہے۔

ان کا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا۔

ان کے مشہور ڈراموں میں جنگل' دیواریں' چھوٹی سی دنیا' چاند گرہن' دشت اور ماروی شامل ہیں۔

وہ انیس سو ستانوے میں آج ہی کے روز کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔