Wednesday, 05 February 2025, 11:53:24 am
 
سارنگی نوازاستاد اللہ رکھا خان کی 10 ویں برسی
January 27, 2025

مشہور سارنگی نواز استاد اللہ رکھا خان کی دسویں برسی آج(پیر) منائی جارہی ہے۔

استا د اللہ رکھا خان 1932 میں سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

انہیں قائداعظم محمد علی جناح کی موجودگی میں سارنگی بجانے کا اعزاز حاصل تھا۔

حکومت پاکستان نے 1994 میں استاد اللہ رکھا خان کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

وہ دو ہزار پندرہ میں آج کے روز انتقال کرگئے۔