Wednesday, 05 February 2025, 11:37:27 am
 
تین روزہ کشمیری ثقافتی میلہ اورپینٹنگ مقابلہ اختتام پذیر
January 29, 2025

تین روزہ کشمیری ثقافتی میلہ اور پینٹنگ مقابلہ اختتام پذیر ہوگیا۔

یہ میلہ پاک فوج نے مظفرآباد انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا جس میں نمایاں طور پر اعلیٰ فوجی اور سول افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جی او سی مری جو مہمان خصوصی تھے نے اس موقع پر نوجوانوں کی سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی حوصلہ افزائی کی اور اس حوالے سے کشمیر کی آزادی کی تحریک کو فروغ دینے پر زور دیا۔