Wednesday, 05 February 2025, 12:00:49 pm
 
اداکارہ نیلو بیگم کی چوتھی برسی منائی گئی
January 30, 2025

معروف فلمی اداکارہ نیلو بیگم کی چوتھی برسی منائی گئی۔

نیلوبیگم نے اپنے فنی سفر کا آغاز1956 میں کیا تاہم وہ1957میں مشہور زمانہ فلم سات لاکھ کے گیت ''آئے موسم رنگیلے سہانے ''سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

انہیں سپر ہٹ فلم ''زرقا'' میں شاندار اداکاری پرنگار ایوارڈ سے نوازاگیا۔

نیلو بیگم کو2022ء میں بعدازمرگ ستارہ امتیاز کا اعزاز بھی دیا گیا۔

وہ 2021میں آج ہی کے دن لاہور میں انتقال کرگئیں۔