Wednesday, 05 February 2025, 11:57:36 am
 
ملکہ پکھراج کی 21 ویں برسی منائی گئی
February 04, 2025

معروف لوک اور غزل گلوکارہ ملکہ پکھراج کی آج (منگل) 21ویں برسی منائی گئی۔

اُن کا اصل نام حمیدہ تھا۔ ملکہ پکھراج 1910 میں جموں کے علاقے اکھنور کے قریب ایک گائوں میں پیدا ہوئیں۔ ان کا خاندان تقسیم کے بعد پاکستان آگیا۔

ملکہ پکھراج نے اپنی تربیت ممتاز گلوکار استاد بڑے غلام علی خان کے والد استاد علی بخش قصوری سے حاصل کی۔

ملکہ پکھراج نے حفیظ جالندھری کے مشہور گانے 'ابھی تو میں جوان ہوں' اور 'وہ باتیں تیری، وہ فسانے تیرے'کو بھی منفرد انداز میں گایا۔

انہیں ان کی بے مثال کارکردگی پر تمغہ حسن کارکردگی کے صدارتی ایوارڈسے نوازا گیا۔

وہ دوہزارچارمیں آج ہی کے دن لاہور میں انتقال کر گئیں۔