Thursday, 26 December 2024, 03:17:51 pm
 
کل جماعتی حریت کانفرنس کا زکورہ،ٹنگ پورہ قتل عام کے شہداء کوخراج عقیدت
March 01, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے زکورہ اور ٹنگ پورہ کے قتل عام کو آج 34 سال مکمل ہونے پر ان واقعات میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یکم مارچ 1990 میں سرینگر کے علاقوں زکورہ اور ٹنگ پورہ میں پُرامن مظاہرین پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50 سے زائد افراد شہید اور در جنوں زخمی ہو گئے تھے۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ 34 سال گزر چکے ہیں لیکن متاثرہ خاندان ابھی تک انصاف کے منتظر ہیں۔