Wednesday, 23 October 2024, 05:58:56 am
 
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں گزشتہ ماہ آٹھ کشمیری شہید
June 01, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ آٹھ کشمیری شہید کر دیئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ان میں سے تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے گھروں پر چھاپے اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جماعت اسلامی کے رہنما ایڈووکیٹ زاہد علی سمیت سات سو تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا