Tuesday, 22 October 2024, 06:51:15 am
 
بھارتی دعوے کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے،حریت کانفرنس
October 19, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے واضح طور پر کہا ہے کہ کشمیر، کشمیریوں کا ہے اور ہمیشہ ان کا ہی رہے گا اوربھارت کا کوئی دعوی اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔حریت کانفرنس نے یہ بات بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کے حالیہ بیان کے جواب میں کہی جس میں انہوں نے کشمیر کے حوالے سے ''اٹوٹ انگ'' کا روایتی راگ الاپا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموں و کشمیر کے حوالے سے غیر منطقی اور غیر حقیقت پسندانہ دعووئوں سے بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے پر بھارتی حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ادھر بھارتی پولیس نے پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔دوسری طرف لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی قیادت میں اس کے حامیوں کی دلی کے لداخ ہائوس میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال آج 14ویں دن میں داخل ہو گئی۔کسانوں کی تنظیم آل انڈیا کسان سبھا کے رہنمائوں نے اظہاریکجہتی کے لئے بھوک ہڑتال کرنے والے وانگچک اور اس کے کارکنوں سے ملاقات کی۔انہوں نے بھارت کے عوام سے اپیل کی کہ وہ لداخ کے باشندوں کی جمہوری جدوجہد کی حمایت کریں اور مودی-شاہ حکومت سے جمہوریت کو لاحق خطرات کے خلاف مزاحمت کریں۔