Wednesday, 23 October 2024, 05:59:00 am
 
حکومت ، بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ، گورنر پنجاب
June 01, 2024

پنجاب گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

آج(ہفتہ) کو لاہور میں سعودی عرب کے سفیر NAWAF BIN SAED AL MALKI سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ون ونڈو پلیٹ فارم کے تحت غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولتیں مہیا کررہی ہے ۔

بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی مسلسل حمایت کرنے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہرمشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے ۔

سعودی عرب کے سفیر نے کہاکہ پاکستان ان کا دوسرا گھر ہے اور انہوں نے سعودی عرب کی تعمیر وترقی میں پاکستانی افرادی قوت کے کردار کو سراہا ۔