Saturday, 21 December 2024, 04:56:22 pm
 
مریم نواز شریف کا وزیراعلیٰ ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح
October 07, 2024

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے آج(پیرکو) لاہور میں خواتین کے کالجوں کیلئے وزیراعلیٰ ٹرانسپورٹ پروگرام کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ نے بسوں کی چابیاں خواتین کالجوں کی پرنسپلز کے حوالے کیں اور انہوں نے ان بسوں کا معائنہ بھی کیا ۔

وزیراعلیٰ ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت انیس خواتین کالجوں کو بسیں فراہم کی گئی ہیں۔