Wednesday, 15 January 2025, 06:50:33 pm
 
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں چوبیس افراد جاں بحق
August 01, 2024

خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین روز کے دوران بارش کے باعث مختلف واقعات میں چوبیس افراد جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوگئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق بارش کی وجہ سے کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں تہتر مکان مکمل تباہ ہوئے جبکہ ستتر مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

 

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

عوام کسی بھی ہنگامی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔