کرم کے ایک وفد نے قومی اسمبلی کے رکن حامد حسین کی قیادت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے وفد کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کرم میں المناک واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
محسن نقوی نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے علاقے کی سرکردہ شخصیات پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کے دیرپا حل کیلئے مثبت کردار ادا کریں انہوں نے اس حوالے سے حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقے میں بھائی چارے اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر شخص اپنا کردار ادا کرے۔