Friday, 03 January 2025, 01:04:34 am
 
پاکستان اورترکیہ کا پاک ترک موبلٹی گرانٹ پروگرام کی بحالی پراتفاق
November 01, 2023

پاکستان اور ترکیہ نے دونوں ملکوں کے درمیان اساتذہ اور ماہرین تعلیم کے تبادلے کیلئے پاک ترک موبلٹی گرانٹ پروگرام کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے پاکستان میں ترکیہ کے سفیرMEHMET PACACI کی قیادت میں ایک وفداور وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر مدد علی سندھی کے درمیان آج ایک ملاقات میں طے پایا۔

فریقین نے ووکیشنل اور تکنیکی تربیت سے متعلق مہارت پر تبادلہ خیال کیا۔