Thursday, 25 April 2024, 04:17:43 pm
تمام اتحادی جماعتوں نے عبدالحفیظ شیخ کومکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی :وزیر داخلہ
March 02, 2021

File Photo

وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے وفاقی دارالحکومت سے سینیٹ کی نشست کے لئے تحریک انصاف کے امیدوارعبدالحفیظ شیخ کومکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ارکان قومی اسمبلی،گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے غوث بخش مہر، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالدمگسی اورزبیدہ جلال کے ہمراہ ہنگامی طورپربلائی گئی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ عبدالحفیظ شیخ کل بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریںگے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کی تما م سیاسی جماعتوں نے سینیٹ انتخابات کے بارے میں ایک اچھا فیصلہ کیاہے اور امیدظاہرکی کہ خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں بھی یہی عمل دہرایاجائے گا۔