Wednesday, 23 October 2024, 05:59:19 am
 
پاکستان ، سری لنکا کوسیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے، گورنر پنجاب
June 02, 2024

پاکستان اور سری لنکا کو سیاحت خصوصاً مذہبی سیاحت کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔

یہ بات پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے سری لنکا کے ایک وفد سے آج(اتوار) کو لاہور میں ملاقات میں کہی۔

سری لنکا کے مذہبی اور ثقافتی امور کے وزیر VIDURA WICKRAMA NAYAKA نے وفد کی قیادت کی۔

گورنر نے معاشی اور سیاحتی شعبوں کے ذریعے دوطرفہ ثقافتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔