Thursday, 10 April 2025, 07:40:06 pm
 
شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 46ویں برسی آج منائی گئی
April 04, 2025

سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

اس سلسلے کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر ہوئی،جلسے سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ملک بھر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔