Friday, 04 April 2025, 10:52:26 am
 
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے اقدامات کی شدیدمذمت
April 03, 2025

پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے اقدامات کی پرزور مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہاکہ بلاتفریق تشدد کی وجہ سے ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی جانیں گئی ہیں جس سے اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کا ایک اور تاریک باب رقم ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا پاکستان حالیہ اسرائیلی فوجی حملے کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد فلسطینی سرزمین کے مزید انضمام اور مورگ راہداری پر قبضے سمیت نئی سکیورٹی راہداریوں کا قیام ہے۔

ترجمان نے پاکستان کے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کااعادہ کیا اور ایک الگ فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔

ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ معصوم جانوں کے مزید ضیاع کی روک تھام کے لئے فیصلہ کن اقدام کیا جائے اورمقدس مقامات کے تقدس کا تحفظ کیا جائے۔