Friday, 04 April 2025, 07:19:24 am
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی برآمدات میں نمایاں اضافہ
April 03, 2025

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی برآمدات میں تیزی سے اضافہ، عالمی منڈیوں تک ان کی رسائی آسان ہوگئی ہے ۔

پاکستان کی چین کو تل کی برآمدات میں 179فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں نمایاں پیش رفت ہونے سے 2025 کے پہلے دو ماہ میں 22,740میٹرک ٹن تل چین کو برآمد کئے گئے ہیں ۔

پاکستانی تل کی برآمدات میں اس نمایاں اضافے سے زرعی شعبے کو فروغ اور معیشت کو استحکام ملے گا ۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی پاکستان کے اقتصادی استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔