چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے کوالالمپور ، ملائیشیا کے حالیہ تعمیری دورے کے دوران کیا گیا جہاں انہوں نے آئندہ بین الپارلیمانی کانفرنس کے خصوصی بریفنگ سیشن میں شرکت کی۔
یوسف رضا گیلانی کی بطور بانی چیئرمین آئی ایس سی تقرری عالمی پارلیمانی سٹیج بالخصوص بین الپارلیمانی تعلقات مستحکم بنانے، علاقائی تعاون میں اضافے اور مشترکہ معاشی و سفارتی مقاصد کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ میں اہم سنگ میل کا مظہر ہے۔