Wednesday, 23 October 2024, 05:59:02 am
 
ووٹوں کی گنتی،بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیاں مزیدسخت کردیں
June 03, 2024

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیرسرپرستی بھارتی حکومت نے کل ووٹوں کی گنتی کے پیش نظر تمام اضلاع اور قصبوں میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔

چیف الیکشن آفیسر PANDURANG K.POLE کے مطابق سکیورٹی انتظامات میں مقامی پولیس اور نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کے علاوہ داخلے کی سخت شرائط شامل ہیں۔

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت بھارتی حکومت جاری تحریک آزادی کو دبانے اور کشمیری عوام کو دھمکانے کیلئے اپنی مسلح افواج اور خفیہ اداروں کو ہندوتوا کے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج، راشٹریہ رائفلز، سنٹرل ریزرو پولیس، سپیشل آپریشن گروپ اور خفیہ ایجنسیوں NIA اور SIA کے اہلکار مقبوضہ جموں و کشمیر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مار رہے ہیں اور مقامی رہائشیوں کو شدید ہراساں کر رہے ہیں۔

ادھرضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

نوجوانوں کو بھارتی فوج اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے آج ضلع کے علاقے NIHAMA میں ایک مشترکہ پُرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔