Thursday, 12 September 2024, 05:00:37 pm
 
پی این سی اے میں سندھی ثقافت کی رنگارنگ تقریبات کا انعقاد
December 03, 2023

آج پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں سندھی ثقافت کی بھرپور اور رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

ایونٹ کی صدارت وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کی جبکہ اطلاعات و نشریات کے وزیر مرتضیٰ سولنگی اِس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

سندھی ثقافت کے تنوع کو پیش کرنے کیلئے ٹیبلوز اور پینل مذاکروں کا اہتمام کیا گیا تاکہ ثقافتی ہم آہنگی، امن اور موسمیاتی تبدیلی میں خواتین کے کردار کو اجاگر کیا جا سکے اور خواتین کو بااختیار بنا کر صنفی مساوات کو فروغ دیا جا سکے۔

SOORMIYUN کی بانی گلناز شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ایک دن سے زائد پر محیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ صوفیاء کی سرزمین ہے اور ہم شاہ لطیف کے SOORMIYUN کے طور پر ثقافتی تنوع، امن و محبت اور صنفی مساوات کے اہم پیغام کو عام کر رہے ہیں۔