اردو کے ممتاز شاعر اور سفرنامہ نگار ابن انشاء کی آج سینتالیس ویں برسی منائی جارہی ہے۔
وہ انیس سو ستائیس میں بھارتی پنجاب کے ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں پاکستان منتقل ہوگئے۔
ابن انشاء کی شاعری عام فہم مگر گہرائی کی حامل تھی۔ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ان کی مزاحیہ شاعری اور کالم تھے۔
ان کی مزاحیہ کتابیں ''خمارگندم'' اور ''اردو کی آخری کتاب'' ہیں۔
ان کے خطوط کا مجموعہ ''خط انشاء جی کے'' ہے۔
ابن انشاء کو انیس سو اٹھہتر میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
وہ انیس سو اٹھہتر میں آج کے دن انتقال کرگئے اور انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا۔