معروف شاعرحفیظ ہوشیارپوری کی 52ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
وہ پانچ جنوری انیس سوبارہ کوہندوستان کے شہرہوشیارپورمیں پیدا ہوئے۔
وہ اپنے عہد کے اردوشعراء میں ممتازاورمنفردمقام رکھتے ہیں۔
حفیظ ہوشیارپوری کی مشہور شاعری میں ''تیری تلاش میں ہم جب کبھی نکلتے ہیں'' اور ''محبت کرنے والے کم نہ ہونگے''شامل ہیں۔
حفیظ ہوشیارپوری ناصرکاظمی کے استادتھے جوبعدمیں اردوزبان کے معروف شاعربن گئے اور ان کی رہنمائی میں غزلیں لکھناشروع کردیں۔
وہ انیس سوتہترمیں آج ہی کے روزکراچی میں انتقال کرگئے۔