معروف قومی سیاسی رہنما، ماہر تعلیم، صحافی اور شاعر رئیس الاحرار مولانا محمد علی جوہر کی آج 94ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ برطانوی ہند رام پور میں دس دسمبر اٹھارہ سو اٹھہتر میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے علی گڑھ اور لنکن کالج آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔
مولانا محمد علی جوہر ایک علیحدہ وطن پاکستان کے زبردست حامی تھے۔انہوں نے تحریک خلافت میں ایک قائدانہ کردار بھی ادا کیا۔
برطانوی راج کی پالیسیوں کے خلاف شدید مزاحمت کی وجہ سے انہیں کئی بار قید کیا گیا۔
انہوں نے انیس سو گیارہ میں کلکتہ سے اپنا مشہور انگریزی ہفتہ روزہ ''کامریڈ'' اور انیس سو تیرہ میں دلی سے اپنا اردو ہفت روزہ ''ہمدرد'' شروع کیا ۔
وہ انیس سو اکتیس میں آج کے روز لندن میں انتقال کر گئے۔