Tuesday, 07 January 2025, 01:59:53 am
 
معروف شاعر اور نغمہ نگار طفیل ہوشیارپوری کی32ویں برسی
January 04, 2025

معروف شاعر اور نغمہ نگار طفیل ہوشیارپوری کی آج 32ویں برسی منائی گئی۔

ان کا اصل نام محمد طفیل تھا۔ وہ چودہ جولائی انیس سو چودہ میں برطانوی ہندہوشیارپور میں پیدا ہوئے۔

طفیل ہوشیارپوری نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مسلم لیگ کے اجتماعات میں حب الوطنی پرمبنی نظمیں پڑھیں۔

تقسیم کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے اور 1952ء میں ریڈیوپاکستان سے وابستہ ہو گئے۔

ان کاحب الوطنی کا معروف نغمہ ''اے مرد مجاہد جاگ ذرا'' تھا۔ انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں بھی متعدد نغمے تحریر کئے۔

انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

طفیل ہوشیارپوری 1993ء میں آج کے روز انتقال کر گئے۔