موسیقار ماسٹر نذیر علی کی بیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
نذیر علی نے موسیقی کی تعلیم استاد اختر حسین سے حاصل کی اور ابتدائی عمر میں ہی فلمی موسیقی ترتیب دینے کی مہارت حاصل کی۔
انہیں دھمال کا بادشاہ قرار دیا جاتا ہے۔''لال میری پت رکھیو بھلا جھولے لالن'' نذیر علی کو فلمی صنعت کے عظیم موسیقاروں کی صف میں لے آیا۔
ان کی عوام میں پذیرائی حاصل کرنے والی دھمالوں میں ''حسینی لال قلندر' میرے غم ٹال قلندر'شہباز کرے پرواز' بری بری امام بری' سجنو ایہہ نگری داتا دی' شامل ہیں۔