Tuesday, 14 January 2025, 06:58:08 pm
 
اداکار سلطان راہی کی 29ویں برسی
January 09, 2025

معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی آج(جمعرات کو) 29ویں برسی منائی گئی۔

انہوں نے اپنے فلمی سفر کا آغازانیس سوانسٹھ میں بطور مہمان اداکار فلم 'باغی' سے کیا لیکن انیس سواناسی میں فلم 'مولا جٹ'کی ریلیز کے بعد شہرت حاصل کی۔اپنے فلمی سفر کے دوران انہوں نے آٹھ سوسے زیادہ پنجابی اور اردو زبان کی فلموں میں کام کیااور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بہترین اداکار کے طور پر ان کا نام بھی درج ہے۔سلطان راہی نے انیس سواکہتر میں فلم'بابل' اورانیس سوبہترمیں فلم'بشیرا'میں شاندار ادکاری کرنے پردو نگار ایوارڈ حاصل کیے۔سلطان راہی کو انیس سوچھیانوے میں آج کے دن گوجرانوالہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔