معروف اردو شاعر اور ادیب مولانا الطاف حسین حالی کی آج 110ویں برسی منائی جارہی ہے۔وہ بیک وقت شاعر' نثرنگار' نقاد' سوانح نگار اور مصلح تھے۔الطاف حسین حالی برٹش انڈیا کے شہرپانی پت میں پیدا ہوئے جہاں انہوں نے ابتدائی تعلیم بھی حاصل کی۔انہوں نے عربی اور فارسی زبان سیکھی اور دو بڑے شاعروں غالب اورشیفتا سے رہنمائی حاصل کی۔الطاف حسین حالی 1914میں آج کے روز انتقال کرگئے۔