Friday, 27 December 2024, 05:13:52 am
 
معروف شاعرہ پروین شاکر کی 30ویں برسی
December 26, 2024

معروف شاعرہ پروین شاکر کی آج 30ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

پروین شاکر نے بہت چھوٹی عمر میں لکھنا شروع کیا۔

انہوںنے نثر اور شاعری کے علاوہ اردو کالم اور انگریزی اخبارات میں چند مضامین بھی لکھے۔

ادب میں شاندارخدمات پرانہیں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازاگیا۔

اُن کے مقبول شعری مجموعوں میں خوشبو، صدبرگ ،خودکلامی اورانکارشامل ہیںجنہیں اُن کی کتاب ''ماہ تمام''میں یکجاکیاگیاہے۔

پروین شاکرانیس سوچورانوے میں بیالیس سال کی عمر میں اسلام آباد میں ایک سڑک حادثے میں انتقال کر گئیں۔