Thursday, 02 January 2025, 06:08:22 pm
 
گلوکارہ کوثر پروین کی 57ویں برسی
December 30, 2024

پس پردہ گلوکارہ کوثر پروین کی آج (پیر) 57ویں برسی منائی گئی۔

کوثر پروین انیس سو تینتیس میں برطانوی ہند کے صوبہ پنجاب کے علاقے پٹیالہ میں پیدا ہوئیں۔وہ تقسیم برصغیر کے بعد خاندان سمیت پاکستان میں منتقل ہوئیں۔انہوں نے اپنے مقبول گیتوں ''اومینا نہ جانے کیا ہوگیا' کہاں دل کھوگیا'' ''پل پل جھوموں جھوم کے گاؤں'' اور ''راج دلارے میری آنکھوں کے تارے'' سے شہرت حاصل کی۔کوثرپروین تیس دسمبر1967 کو لاہور میں چونتیس سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔