Wednesday, 05 February 2025, 01:36:07 pm
 
عالمی بینک کی خیبرپختونخوامیں چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال منصوبے میں دلچسپی
January 27, 2025

عالمی بینک کے جنوبی ایشیاء کیلئے نائب صدر مارٹن ریزر کے زیرقیادت ایک وفد نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اجلاس کے دوران عالمی بینک کے تعاون سے مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود کے جاری منصوبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ عالمی بینک کی معاونت سے ایک ارب نوے کروڑ ڈالر لاگت کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال اور پشاور ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے منصوبوں پر عملدرآمد کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور عالمی بینک کی ٹیم نے چشمہ رائٹ بنک لفٹ کینال منصوبے میں اشتراک کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔