Sunday, 19 January 2025, 06:21:25 pm
 
خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
January 18, 2025

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع لوئر کُرم میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کُرم کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق اس بات کا فیصلہ علاقے میں خراب ہوتی امن وامان کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا۔

اس ماہ کی پہلی تاریخ کو ہونے والے امن معاہدے کے باوجود ضروری اشیاء لے جانے والی گاڑیوں کے قافلوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔