خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی درآمد شدہ گندم جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ پشاورمیں خیبرپختونخوا کے وزیرخوراک ظاہر شاہ طورو کے زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔
وزیر خوراک نے کہا کہ صوبے کے مختلف گوداموں میں ستتر ہزارمیٹرک ٹن سے زائد درآمد شدہ گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آٹے کی فعال ملوں کو دو ہزار چارسو روپے فی چالیس کلوگرام کے حساب سے گندم جاری کر ے گی۔
ظاہر شاہ طورو نے اس عمل کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے ایک نگران کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔