Sunday, 19 January 2025, 06:16:08 pm
 
پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کا پہاڑی علاقوں میں بارش، برفباری کا انتباہ جاری
January 18, 2025

خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے نے آج سے منگل تک صوبے کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

ادارے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پہاڑی تودے گرنے سے سڑکوں کی بندش کی صورت میں رابطہ سڑکوں کی ٹریفک کیلئے بحالی کیلئے چوکنا رہیں۔

پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگ 1700 ڈائل کر کے رابطہ کر سکتے ہیں۔