ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف نے آج لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور اور تعلیم، صحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
دونوں جانب سے ملبوسات کی برآمدات اور درآمدات بڑھانے اور ادویات اور آلات جراحی کی باہمی تجارت کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ازبکستان کی جدید زرعی ٹیکنالوجی کو پنجاب لانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔