Saturday, 27 July 2024, 07:51:08 pm
پاک سعودی تعلقات فائدہ مند شراکت داری میں بدل رہے ہیں،محسن نقوی
May 18, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج (ہفتہ) اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا حالیہ دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے منتظر ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

سعودی سفیر نے اسلام آباد پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔