ہنگو میں نوجوانوں کے کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ہنگو کے نوجوانوں نے ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے عزم کا اظہار کیا۔
شرکا ء نے تعلیم، ترقی اور سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
نوجوانوں نے آپریشن عزم استحکام میں حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ رہنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی نے جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے اورسوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرنے پر نوجوانوںکی تعریف کی۔