Thursday, 19 September 2024, 06:02:29 am
 
بین الاقوامی میڈیا کی بھارتی افواج اور حکومت پر کڑی تنقید
September 15, 2024

کشمیر میں انتخابات سے قبل حریت پسندوں کے حملوں میں نئی شدت آئی ہے جس نے بھارتی افواج کومشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے۔

دی گارڈین کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے بھارتی افواج اور حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے بیانیے کو پوری طرح رد کر دیا ہے۔ ایلس پیٹرسن نے دی گارڈین میں شائع مضمون میں کہا ہے کہ حریت پسند پہلے سے کہیں زیادہ پُرعزم ہیں اور بھارتی سکیورٹی فورسز کا مورال بہت کمزور ہو چکا ہے۔

اخبارکے مطابق، کشمیری مجاہدین اب جدید ترین ہتھیاروں، ڈرونز اور جنگی حکمت عملیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

دی گارڈین کے مطابق، حریت پسند اب نئے علاقوں جیسے ہندو اکثریتی صوبہ جموں میں گھات لگا کر حملے کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستانی سیکورٹی فورسز کی سر توڑ کوششیں دہلی سرکار کے ان دعوؤں کی تردید کرتی ہیں کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے بعد علاقے میں زندگی معمول پر آ گئی ہے۔

بھارتی افواج نے اعتراف کیا ہے کہ حریت پسندوں کے جدید ہتھیاروں اور تربیت کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور حکومت سے اضافی مدد کی درخواست کی ہے۔