Thursday, 19 September 2024, 05:53:31 am
 
بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی ، تین کشمیری نوجوانوں کو شہید
September 14, 2024

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی اپنی تازہ کارروائی میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کیری میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران جعلی مقابلے میں شہید کیاگیا ۔

ادھر بھارتی فوج کی طرف سے کپواڑہ ، کشتواڑ، ادھمپور، راجوڑی ، پونچھ اور کٹھوعہ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔