Monday, 30 December 2024, 10:10:25 pm
 
میڈیا ،بھارت کے جعلی بیانیے کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، مشعال
September 09, 2024

جیل میں نظر بند سینئر کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے میڈیا پر زوردیا ہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے بھارت کے جعلی بیانیے کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنا کرادرادا کرے۔

انہوں نے آج شام اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی فسطائی بی جے پی حکومت گزشتہ پانچ سال کے دوران پچاس لاکھ بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر میںآ بادی کا تناسب تبدیل کررہی ہے ۔

مشعا ل ملک نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مزید پچاس لاکھ غیرکشمیریوں کو بسانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔

انہوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے انتخابات کو جعلی اور ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہاکہ کوئی امیدوار کشمیریوں کی حقیقی نمائندگی نہیں کرتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری حریت قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت اور آزادی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ۔

مشعال ملک نے ریاستی حیثیت کی بحالی ، دفعہ 370اور35 A کی واپسی ، مقبوضہ جموں وکشمیر سے فوج کے انخلاء اور حریت قیادت کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کشمیر کاز کے بارے میں نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے ملک بھر میں کشمیر سوسائٹیوں کے قیام کی ضرورت پرزوردیا ۔